آزمائش کی اس گھڑی میں عوام احتیاط لازمی کریں‘ مریم نواز

تازہ ترین

تازہ ترین

PML-N has made the slogans based Corona masks

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہاکہ جان لیوا مرض کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے دلی تعزیت کرتی ہوں‘ اللہ مرحومین کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے۔

مریم نواز نے اپنی ٹویٹ میں کہا کہ پاکستان اپنی تاریخ کے سب سے خطرناک چیلنجز کا سامنا کررہا ہے۔اس سلسلے میں سنجیدہ اقدامات کرنے ہوں گے۔

ہمیں اس آزمائش کی گھڑی میں ہر طرح سے احتیاط کرنا ہوگی۔ عوام ڈاکٹروں کی بتائی گئی ہدایات پر عمل کریں اور اللہ کے حضور دعا کریں کہ اللہ ہمیں اس عذاب سے نجات دے۔

Related Posts