اسلام آباد :انسداد دہشت گردی عدالت نے 2014 کے دھرنے کے دوران پی ٹی آئی کارکنوں کے مبینہ قتل کے معاملے پر مسلم لیگ (ن) کے قائدنواز شریف ، شہباز شریف ، چوہدری نثار اور دیگر رہنماؤں کے خلاف قتل کیس خارج کردیا۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء شاہ محمود قریشی کی مدعیت میں مقدمہ اس وقت کے وزیر اعظم اور دیگر سرکاری حکام کے خلاف درج کیا گیا تھا۔
اس وقت چوہدری نثار وزیر داخلہ کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے تھے۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج راجہ جواد عباس نے فیصلے کا اعلان کیا۔
شکایت کنندہ شاہ محمود قریشی نے عدالت سے مقدمے کی سماعت کی درخواست کی تھی۔ اسی عدالت نے اس سے قبل 2014 میں پارلیمنٹ حملہ کیس میں وزیر اعظم عمران خان کو بری کردیا تھا ۔