ریلوے آڈٹ رپورٹ نے نیب نیازی گٹھ جوڑ بے نقاب کر دیاہے،محمد زبیر

تازہ ترین

تازہ ترین

Capt Safdar's arrest an act of state terrorism: Muhammad Zubair

کراچی: مسلم لیگ ن کے رہنماء وسابق گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا ہے کہ ریلوے کی آڈٹ رپورٹ پی ٹی آئی حکومت کے منہ پر طمانچہ ہے، آڈٹ رپورٹ نے نیب اورنیازی کے گٹھ جوڑ بے نقاب کر دیا ہے۔

مسلم لیگ ن کے رہنما محمد زبیر کا کہنا تھا سابق وزیر اعظم نواز شریف اور ان کی ٹیم کیخلاف ہر الزام جھوٹ ثابت ہو رہا ہے، عمران خان جھوٹ پر قوم اور خواجہ سعد رفیق سے معافی مانگیں۔

مزید پڑھیں: شیخ رشید احمد 12 فروری تک بزنس پلان پیش کریں۔ سپریم کورٹ کا حکم

انہوں نے کہا کہ سابق وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق کا کارنامہ دنیا کے سامنے سچائی بن کر آگیا، ثابت ہو گیا کہ خواجہ سعد رفیق پر سیاسی مقاصد کیلئے کیچڑ اچھالا گیا۔

سابق گورنر محمد زبیر نے کہا ہر رپورٹ اور ہر ادارہ میاں  نواز شریف کی دیانت پر مہر تصدیق ثبت کر رہا ہے، ریلوے کاریونیو 18 سے 40 ارب ہونا خواجہ سعد رفیق کی محنت کا ثبوت ہے، انہوں نے کہا کہ نواز شریف دور میں ریلوے آمدن 12.4 ارب ہونا قومی خدمت کا ثبوت ہے۔

Related Posts