انٹرنیٹ کی ایپس پر پابندی سائنس و ٹیکنالوجی کی صنعت کو تباہ کرسکتی ہے۔فواد چوہدری

تازہ ترین

تازہ ترین

انٹرنیٹ کی ایپس پر پابندی سائنس و ٹیکنالوجی کی صنعت کو تباہ کرسکتی ہے۔فواد چوہدری
انٹرنیٹ کی ایپس پر پابندی سائنس و ٹیکنالوجی کی صنعت کو تباہ کرسکتی ہے۔فواد چوہدری

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ  انٹرنیٹ کی ایپس پر پابندی مستقبل میں سائنس و ٹیکنالوجی کی صنعت کو تباہ کرسکتی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ عدالتوں اور پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کو اخلاقی پالیسیوں اور کالعدم قرار دینے کے اقدامات سے باز رہنا چاہئے کیونکہ اِس طرح کی پابندیاں ملک میں ٹیکنالوجی کی صنعت کی تباہی کا باعث بنیں گی۔

وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ پی ٹی اے اور عدالتوں کی طرف سے پابندیوں کے باعث ملک میں ٹیکنالوجی کے شعبے میں تعمیر و ترقی پر برا اثر پڑے گا جس سے ٹیکنالوجی مستقل طور پر داؤ پر لگ سکتی ہے، پاکستان آج بھی ایک ترقی پذیر ملک ہے۔

وزیرِ سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ ہم آج بھی پتھر کے عہد سے باہر آتے دکھائی نہیں دیتے، کیونکہ معاشی معاملات میں بے جا مداخلت کی جاتی ہےجس پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں: برقی گاڑیوں کیلئے پہلا چارجنگ اسٹیشن قائم ہوگیا۔فواد چوہدری

Related Posts