اگلے 4سے 5 ماہ بہت اہم، وزیر اعظم بڑے فیصلے کرینگے ، فواد چوہدری

تازہ ترین

تازہ ترین

Big decisions to be taken in next 4-5 months: Fawad Chaudhry

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ آئندہ چار سے پانچ ماہ اہم ہوں گے کیونکہ وزیراعظم عمران خان بڑے فیصلے کریں گے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ تانیہ ایدروس نے اپنی این جی او کی وجہ سے استعفیٰ دیا اورڈاکٹر ظفرمرزا کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر ظفر مرزا کا بھارت سے دوائیوں کی درآمد سے کوئی لینا دینا نہیں تھا۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ عمران خان کے علاوہ کسی دوسرے رہنماء  سے ملک میں اصلاحات کی توقع نہیں کی جاسکتی۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے پہلے ہی اہم فیصلے لینے کا اشارہ کیا تھا۔ اگلے چار یا پانچ ماہ بڑے فیصلوں کے مہینے ہیں ، وزیراعظم عمران خان بڑے فیصلے کرینگے۔

مزید پڑھیں:پاکستان کو کتابوں یا ٹک ٹاک سے نہیں، فرقہ وارانہ تقسیم سے خطرہ ہے۔فواد چوہدری

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا اور تانیہ ایدروس نے گزشتہ روز اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا تھا۔

Related Posts