کراچی : پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نجی دورہ مکمل کرکے ہفتہ کو دبئی سے کراچی پہنچ گئے ہیں۔
بلاول بھٹوزرداری کل پیپلزپارٹی کراچی ڈویژن کے زیر اہتمام عائشہ منزل سے ایمپریس مارکیٹ صدر تک نکالی جانے والی کراچی یکجہتی ریلی کی قیادت کریںگے۔
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری ریلی سے خطاب میں کراچی کی ترقی کے حوالے سے اہم اعلانات کریںگے۔
دوسری سندھ کے وزیر تعلیم سعید غنی نے کہاہے کہ اسکولوں کو بند کرنے کے حوالے سے خبریں بے بنیاد ہیں، ایسا کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔
پیپلز پارٹی کے رہنما اور وزیر تعلیم سندھ نے کہاکہ شہریوں کو ایس او پیز پر ہر صورت عمل کرنا ہوگا، ابھی مائیکرو لاک ڈائون لگایا ہے۔ شہری اس نہج پر نہ پہنچائیں کہ مکمل لاک ڈائون کرنا پڑے۔
میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے سندھ کے صوبائی وزیر سعید غنی نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ ہر شخص کو اپنی بات کہنے کا حق ہے۔ ایم کیو ایم سے لاکھ اختلاف مگر ان سے بولنے کا حق نہیں چھینا جا سکتا ہے۔