حکمران لوگوں کو روزگار دینے کی بجائے چھین رہے ہیں، بلاول بھٹو زرداری

تازہ ترین

تازہ ترین

حکمران لوگوں کو روزگار دینے کی بجائے چھین رہے ہیں، بلاول بھٹو زرداری
حکمران لوگوں کو روزگار دینے کی بجائے چھین رہے ہیں، بلاول بھٹو زرداری

کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ کراچی تبدیل ہورہا ہے۔ شہر کے مختلف علاقوں میں تیزی سے ترقیاتی کام ہورہے ہیں۔ حکمران لوگوں کو روزگار دینے کی بجائے چھین رہے ہیں۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہم کراچی کو بہتری کی طرف لے کر جارہے ہیں۔ عمران خان کی نااہلی کی وجہ سے لوگ بے روز گار ہورہے ہیں۔

چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا ہے کہ وسائل نہ ہونے کے باوجود لوگوں کے مسائل حل کررہے ہیں۔ پی ڈی ایم والوں کو آئینی طریقہ بتایا تھا ان کا حق ہے کہ وہ جلسے کریں۔ کراچی کے عوام پی ٹی آئی اور ایم کیو ایم والوں کو اچھی طرح سے پہچان چکے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی نے شروع سے ہر مسئلے پر حکومت کا مقابلہ کیا ہے۔ مجھ سے یہ امید نہ کریں کہ میں پی ڈی ایم کے جلسے پر تنقید کروں گا۔ سندھ کے بلدیاتی نظام نے اپنا پورا وقت مکمل کرلیا ہے۔ کے پی نے اپنا بلدیاتی نظام ختم کردیا۔ پنجاب میں توہین عدالت ہو رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : این سی او سی نے 30 ستمبر کے بعد ہوائی سفر کے لئے ویکسینیشن لازمی قرار دے دی

Related Posts