کراچی: وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان ایک اسلامی ملک ہے جبکہ ہمارے آئین کی روح اسلامی تعلیمات ہیں۔
تفصیلات کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے 1973ء کے آئین کی گولڈن جوبلی کے موقعے پر قوم کے نام پیغام میں کہا کہ 73ء کا آئین ملک کے پہلے منتخب وزیر اعظم شہید ذوالفقار علی بھٹو کا قوم کو تحفہ ہے۔
ملک کے مستقبل کے فیصلے کا اختیار پارلیمنٹ کو دیا جائے،آصف زرداری
پیغام میں چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ 1973ء کا آئین ہمارا قومی لائحۂ عمل اور زنجیر ہے۔ پوری قوم کو یومِ دستور کی مبارکباد دیتا ہوں۔ قوم کیلئے متفقہ آئین بنانے والوں کو بھی سلام پیش کرتا ہوں۔
وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ 73ء کا آئین حقیقی معنوں میں مملکتِ پاکستان کا آئینہ دار ہے، جبکہ پاکستان ایک وفاقی ریاست ہے، آئین 73ء وفاقی آئین ہے۔ پاکستان ایک اسلامی ملک تو آئین کی روح اسلامی تعلیمات ہیں۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان جمہوریت پسندوں کا ملک جبکہ آئین جمہوری دستور کی حیثیت رکھتا ہے۔ آئین بننے کے وقت سے اس پر حملے ہورہے ہیں۔ کچھ قوتیں عوام کو ان کا حق ملتا برداشت نہیں کررہیں۔
انہوں نے کہا کہ کچھ قوتوں کو برداشت نہیں کہ صوبے اپنے وسائل کے مالک خود بنیں اور قانون سب سے برابر سلوک رکے۔ خود کو قانون سے ماورا سمجھنے والی سوچ 1973ء کے قانون کو دشمن مانتی ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








