سندھ میں بلیک فنگس جیسے وائرس بھی بڑھ رہے ہیں،خرم شیر زمان

تازہ ترین

تازہ ترین

Black fungus virus is also rise in Sindh, Khurram Sherzaman said

کراچی: پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ سندھ حکومت کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کرانے میں ناکام ہوچکی ہے ،بلیک فنگس جیسے وائرس بھی بڑھ رہے ہیں ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے انصاف ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،پی ٹی آئی کراچی کے جنرل سیکریٹری سعید آفریدی، نائب صدر کیپٹن رضوان، اراکین اسمبلی شہزاد قریشی، ڈاکٹر عمران شاہ، ڈاکٹر سیما ضیاء ودیگر بھی موجود تھے۔

خرم شیر زمان نے کہا کہ سندھ حکومت صوبے میں کام کرے یا نہیں ہماری ذمہ داری ہے کہ اسے اجاگر کریں اس پر آواز اٹھائیں ، سندھ حکومت کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کرانے میں ناکام ہوچکی ہے ،اطلاعات ہیں کہ بلیک فنگس جیسے وائرس بھی بڑھ رہے ہیں ،کل کلفٹن کے پارک میں عوام کا میلا لگا ہوا تھا ،پارک میں بچے اور عوام کو ہجوم تھا۔

مزید پڑھیں:سندھ میں سمندری طوفان کا خدشہ، کراچی میں تیز بارش کا امکان،ہنگامی اقدامات شروع

انہوں نے کہا کہ ایک طرف کاروباری سرگرمیاں بند تھیں جس سے کاروبار متاثر ہوا ،بلاول ہاؤس کے سامنے پارک میں رش سندھ حکومت کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے ۔

پی ٹی آئی رہنماء نے کہا کہ کراچی میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں اضافہ ہورہا ہے ،دن دہاڑے ڈکیت گھروں میں گھس رہے ہیں ،پچھلے 6 ماہ میں وارداتوں کی تعداد ہزاروں میں ہے، اس ماہ 88 لوگوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا، اندرون سندھ میں ڈکیت پولیس کو دھمکا رہے ہیں ،اغواءکار مغویوں کی ویڈیوز بناکر جاری کررہے ہیں ،ماہ رمضان میں کاروباری حضرات کو بھتے کی پرچیاں بھی دی گئیں۔

Related Posts