بالی ووڈ اداکارہ بے بو کے ننھے بیٹے کی یوگا کرتے ہوئے تصویر وائرل

تازہ ترین

تازہ ترین

بالی ووڈ اداکارہ بے بو کے ننھے بیٹے کی یوگا کرتے ہوئے تصویر وائرل
بالی ووڈ اداکارہ بے بو کے ننھے بیٹے کی یوگا کرتے ہوئے تصویر وائرل

بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور نے یوگا کے عالمی دن کے موقع پر ننھے بیٹے جہانگیر علی خان عرف جے کی یوگا کرتے ہوئے تصویر مداحوں کے ساتھ شیئر کردی۔

اداکارہ بے بو نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر تصویر شیئر کرنے کے ساتھ یوگا کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ زندگی اور یوگا میں متوازن بہت ضروری ہے۔ یوگا کا عالمی دن مبارک ہو میرے جے بابا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Kareena Kapoor Khan (@kareenakapoorkhan)

ننھے نواب کی تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کے وہ سفید شرٹ اور گرین شارٹس میں ملبوس یوگا کی پوزیشن میں کھڑے ہیں اور ان کے پیچھے ان کی نینی بھی موجود ہیں۔

یاد رہے گزشتہ برس کرینہ کپور نے یوگا کے عالمی دن کے موقع پر اپنے بڑے بیٹے کی یوگا کرتے ہوئے تصویر شیئر کی تھی۔

Related Posts