اسلام آباد:ملک میں بڑھتے ہوئے قتل و غارت اور جنسی جرائم پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے کہا ہے کہ وحشی درندوں کو اسلام کے مطابق سرِ عام پھانسی دینی چاہئے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیرِ پارلیمانی امور علی محمد خان نے کہا کہ میں 2018ء سے لے کر آج 2020ء تک یہ بات کہتا آیا ہوں کہ سرِعام پھانسی دینا ضروری ہے جبکہ کچھ عرصہ پہلے قصور کی زینب درندگی کی بھینٹ چڑھ گئی۔
وفاقی وزیر علی محمد خان نے کہا کہ زینب کے بعد آج مردان کی ماہا یا نوشہرہ کی حوض نور یا اسلام آباد کی فرشتہ سمیت ہماری بچیوں کو درندگی کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ وحشی درندوں کو اسلام کے مطابق سرِ عام پھانسی دینی ہوگی جس کے لیے میں نے قومی اسمبلی سے قرارداد منظور کروائی۔
https://twitter.com/Ali_MuhammadPTI/status/1251008019854491648
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








