پنجاب حکومت تاریخی کاروبار دوست بجٹ پیش کرے گی، فیاض چوہان

تازہ ترین

تازہ ترین

Fayyaz ul Hassan Chohan talks to media in lahore

لاہور :صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ سردار عثمان بزدار کی زیر قیادت پنجاب حکومت آج تاریخی کاروباری دوست بجٹ پیش کرے گی۔

اپنے ایک بیان میں وزیر اطلاعات نے امید ظاہر کی کہ تاجروں کو بجٹ میں ریلیف ملے گا کیونکہ اس بجٹ میں کاروباری شعبے کے لئے خصوصی فنڈز مختص کیے گئے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ بجٹ میں ٹیکس میں ریلیف کی فراہمی قابل تعریف اقدام ہے۔

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ آئندہ مالی سال کیلئے پنجاب کا2200 ارب روپے کابجٹ آج پیش کیا جائے گا۔

صوبائی وزیر خزانہ ہاشم جواں  بخت 2 بجے صبح لاہور کے ایک مقامی ہوٹل میں ہونے والے صوبائی اسمبلی کے اجلاس میں بجٹ پیش کریں گے۔

مزید پڑھیں:پنجاب کے نئے بجٹ کی تجاویز سامنے آ گئیں، حجم 22 کھرب 40 ارب ہوگا

ترجمان محکمہ خزانہ کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ پہلی بار تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے بجٹ کی تجاویز تیار کی گئیں۔

Related Posts