راولپنڈی، ہمیں شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی اجازت نہیں۔وکیل کا شکوہ

تازہ ترین

تازہ ترین

عمران خان اسٹیبلشمنٹ سے ملاقات کیلئے راضی نہیں۔شاہ محمود قریشی
عمران خان اسٹیبلشمنٹ سے ملاقات کیلئے راضی نہیں۔شاہ محمود قریشی

راولپنڈی: سابق وزیرِ خارجہ 3 روز قبل رہائی کا عدالتی حکم دئیے جانے کے باوجود اڈیالہ جیل میں قید ہیں۔ وکیل کا کہنا ہے کہ ہمیں شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی اجازت نہیں دی جارہی۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے نائب چیئرمین شاہ محمود قریشی کے وکیل تیمور ملک نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ ہمیں اڈیالہ جیل میں شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی اجازت نہیں، بیانِ حلفی ان سے ہدایات لے کر ہی جمع کرایا جاسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

کراچی، بلدیاتی الیکشن کے منتخب اراکین کی حلف برداری 

گفتگو کے دوران شاہ محمود قریشی کے وکیل نے کہا کہ سابق وزیرِ خارجہ کی بیٹی کو بھی جیل میں ان سے ملاقات کی اجازت نہیں۔ جب تک ملاقات نہ ہو، بیانِ حلفی کے متعلق کچھ نہیں کہہ سکتا۔ کوشش ہوگی، آج ملاقات ہوجائے۔

قبل ازیں اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے سابق وزیرِخارجہ شاہ محمود قریشی کی رہائی کا حکم دیا، عدالت نے 3 روز قبل آئندہ اس قسم کے احتجاج کا حصہ نہ بننے کا  بیانِ حلفی طلب کیا تھا جو تاحال ہائیکورٹ میں جمع نہیں ہوسکا۔

عدالت نے مستقبل میں کسی بھی قسم کے تشدد پر اُکسانے سے بھی دور رہنے کا بیانِ حلفی بھی طلب کیا۔ شاہ محمود قریشی کے وکیل نے بیانِ حلفی جمع کرانے کیلئے وقت مانگا، تاہم بیانِ حلفی جمع نہ کرائے جانے کے باعث شاہ محمود قریشی تاحال رہائی نہ پاسکے۔ 

 

Related Posts