لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما کیپٹن (ر) صفدر نے کہا ہے کہ بابائے قوم کے آئین کو بچانا ہمارا فرض ہے جبکہ ہم پر رات کی تاریکی میں شب خون مارا گیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور میں میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کیپٹن صفدر نے اپنی گرفتاری کا پس منظر بیان کرتے ہوئے کہا کہ ہم پر رات کی تاریکی میں شب خون مارا گیا جبکہ پریشانی یہ ہے کہ ایک صوبے کا آئی جی 3 گھنٹے تک کہاں رہا؟
گفتگو کے دوران ن لیگی رہنما کیپٹن (ر) صفدر نے کہا کہ ہم پر ایف آئی آر کٹوانے والے کون لوگ ہیں؟ کیا ایف آئی آر خلاء سے کٹوائی گئی؟ مادرِ ملت سے یہ پیغام لایا ہوں کہ آمروں کی اولادوں کو عوام ووٹ نہ دے۔ ماں سے فریاد جرم ہے تو کرتے رہیں گے۔
کیپٹن صفدر نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر کو عملی طور پر پاکستان سے الگ کردیا گیا، ہم نے فاطمہ جناح کے قدموں کو بوسہ دیا۔ میں نواز شریف کی ہدایت پر عمل پیرا ہوں۔
یہ بھی پڑھیں: وزیرِ اعظم عمران خان لاہور کا دورہ آج کریں گے
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








