چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری دبئی سے کراچی پہنچ گئے

تازہ ترین

تازہ ترین

پیپلزپارٹی خیبرپختونخوا میں چار جلسے کرے گی
پیپلزپارٹی خیبرپختونخوا میں چار جلسے کرے گی

کراچی :چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری دبئی سے کراچی پہنچ گئے،آئندہ چند روزہ میں دورہ پنجاب کا امکان، تیاریاں شروع کردی گئیں۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری 5 روز سے نجی دورے پر دبئی میں تھے۔بلاول بھٹو زرداری دو روز کراچی میں قیام کے بعد پنجاب کے دورے پر روانہ ہوجائیں گے ۔

اس سے قبل کہا جارہا تھا کہ بلاول بھٹو دبئی میں مختصر قیام کے بعد امریکہ چلے جائیں گے جہاں امریکی حکام سے افغانستان میں قیام امن، سفارتی، انسانی حقوق اور بین الاقوامی تعلقات، پاکستان کے مستقبل کے تعلقات اور ملک کی سیاسی صورتحال کے حوالے سے بات چیت کریں گے تاہم چیئرمین پیپلزپارٹی دبئی سے وطن واپس آگئے ہیں۔

مزید پڑھیں:نیب اپوزیشن کو دبانے کا ادارہ بن گیا،حکومت کی کرپشن نظر نہیں آتی ،شاہد خاقان عباسی

واضح رہے کہ بیرون ملک روانگی سے قبل کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ حکومت وقت کسی طور دہشتگردی پر سمجھوتہ نہ کرے۔

نیشنل ایکشن پلان پر فوری طور پر عملدرآمد کیا جائے۔ دہشتگرد تنظیموں نے پاکستانی سیاست دانوں اور عوام کو نشانہ بنایا ہے۔

دہشتگردوں نے افواج پاکستان اور صحافیوں کو نشانہ بنایا ہے۔ داسو اور کراچی میں دہشتگردی کے تازہ واقعات ہوئے ہیں۔

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ اگر حکومت نے دہشتگردی کے واقعات پر توجہ نہ دی تو دہشتگردی کے واقعات مزید بڑھیں گے۔ سی پیک منصوبوں کا ازسر نو جائزہ لیا جائے۔

سی پیک منصوبوں پر کام کرنے والوں کو سیکورٹی فراہم کی جائے۔ حکومت کو ڈلیور کرنا ہوگا وعدے پورے کرنے ہوں گے۔ ہم افغانستان کی صورتحال کو بہت باریک بینی سے دیکھ رہےہیں۔

Related Posts