شجرکاری پر وزیرِ اعظم مبارکباد کے مستحق، تبدیلی کا یقین کیا جاسکتا ہے۔علی زیدی

تازہ ترین

تازہ ترین

شجرکاری پر وزیرِ اعظم مبارکباد کے مستحق، تبدیلی کا یقین کیا جاسکتا ہے۔علی زیدی
شجرکاری پر وزیرِ اعظم مبارکباد کے مستحق، تبدیلی کا یقین کیا جاسکتا ہے۔علی زیدی

وفاقی وزیر برائے بحری امور علی حیدر زیدی نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان ملک میں شجرکاری کی سب سے بڑی مہم شروع کرنے پر مبارکباد کے مستحق ہیں جبکہ یہ وہ تبدیلی ہے جس پر آپ یقین کرسکتے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیرِ بحری امور علی حیدر زیدی نے کہا کہ عالمی سطح پر تسلیم شدہ بلین ٹری سونامی پر وزیرِ اعظم عمران خان تعریف و تحسین کے مستحق ہیں کہ انہوں نے پاکستان میں سبز انقلاب کو جاری رکھنے کیلئے قدم اٹھایا۔

پیغام میں وزیرِ بحری امور علی زیدی نے کہا کہ سبز انقلاب لانے کیلئے وزیرِ اعظم عمران خان ملکی تاریخ کی سب سے بڑی شجر کاری مہم کا افتتاح کر رہے ہیں جبکہ یہ وہ تبدیلی ہے جس کا آپ یقین کرسکتے ہیں۔ عوام کو چاہئے کہ شجر کاری مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔

Related Posts