چوہدری شجاعت حسین سے وزیراعلیٰ بلوچستان جام میر کمال کی ملاقات

تازہ ترین

تازہ ترین

ch shujaat jam kamal
ch shujaat jam kamal

لاہور: پاکستان مسلم لیگ ق کے صدر و سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین سے وزیراعلیٰ بلوچستان جام میر کمال نے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔

اس موقع پر چیئرمین سٹینڈنگ کمیٹی برائے توانائی چودھری سالک حسین اور صوبائی وزیر زمرک خان بھی موجود تھے۔ ملاقات میں موجودہ ملکی سیاسی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعلیٰ بلوچستان جام میر کمال نے کہا کہ چوہدری شجاعت حسین منجھے ہوئے سیاستدان ہیں، انہوںنے ہمیشہ جوڑنے کی بات کی ہے اور ہر مشکل مرحلہ پر اپنی مثبت تجاویز سے حل ڈھونڈ نکالا ہے۔

چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ ہم عمران خان کے ساتھ مخلص اور نیک نیتی کے ساتھ چل رہے ہیں، ہمیں عہدوں یا وزارت کی ضرورت نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: عدالت نے دوہری شہریت کے معاملے پر فیصل واؤڈا سے جواب طلب کر لیا

ان کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں کہ ملک معاشی طور پر مضبوط ہوگا تاکہ ملک پر چھائے مہنگائی کے بادل چھٹ جائیں اور عوام کا معیار زندگی بہتر ہو۔ انہوں نے کہا کہ حکومت تمام اتحادی جماعتوں کے تحفظات دور کرنے میں مخلص ہے۔

Related Posts