سردار عثمان بزدار کورونا سے صحتیاب، وزیرِ اعلیٰ آفس کی ذمہ داریاں آج سے سنبھال لیں

تازہ ترین

تازہ ترین

علیم خان بطور وزیر اعلیٰ کسی صورت قابل قبول نہیں۔ عثمان بزدار
علیم خان بطور وزیر اعلیٰ کسی صورت قابل قبول نہیں۔ عثمان بزدار

لاہور: وزیرِ اعلیٰ پنجاب کورونا وائرس سے صحتیاب ہو گئے، سردار عثمان بزدار نے وزیرِ اعلیٰ آفس کی ذمہ داریاں آج سے سنبھال لی ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں معاونِ خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ کورونا سے صحتیابی کے بعد وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے آج سے حکومتی امور کی انجام دہی کیلئے وزیرِ اعلیٰ آفس کی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔

معاونِ خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار ترقی کا سفر جاری رکھتے ہوئے عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں اور دیگر اہم امور کا جائزہ لیں گے۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے طبیعت کی ناسازی کے باعث اپنا کورونا وائرس کا ٹیسٹ کروایا، جس کا نتیجہ مثبت آگیا تھا۔

 وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی طبیعت ناساز ہوگئی تھی جس کے بعد انہوں نے اپنا کورونا ٹیسٹ بھی کرایا جس کی رپورٹ کے مطابق ان کے کورونا وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق گزشتہ برس 21 دسمبر کو ہوئی تھی۔

مزید پڑھیں: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار بھی کورونا میں مبتلا ہوگئے

Related Posts