یہ دہشت گردی کا مسلسل تیسرا واقعہ ہے۔وزیر اعلیٰ سندھ بولٹن بم دھماکے پر برہم

تازہ ترین

تازہ ترین

یہ دہشت گردی کا مسلسل تیسرا واقعہ ہے۔وزیر اعلیٰ سندھ بولٹن بم دھماکے پر برہم
یہ دہشت گردی کا مسلسل تیسرا واقعہ ہے۔وزیر اعلیٰ سندھ بولٹن بم دھماکے پر برہم

کراچی: وزیرِ اعلیٰ سندھ سیّد مراد علی شاہ نے شہرِ قائد کے علاقے بولٹن مارکیٹ میں بم دھماکے پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس کیا کر رہی ہے؟ یہ دہشت گردی کا مسلسل تیسرا واقعہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق بولٹن بم دھماکے میں پولیس موبائل کو نشانہ بنایا گیا۔ موٹر سائیکل میں بارودی مواد نصب کیا گیا تھا۔ دھماکے کے بعد آگ بھڑک اٹھی اور پولیس وین مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔ وزیر اعلیٰ نے نوٹس لے لیا۔

یہ بھی پڑھیں:

سیکیورٹی دیں لیکن فتنے کو اوقات سے باہر نہ کریں، مریم نواز

بولٹن بم دھماکے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ نے پولیس حکام کو طلب کر لیا۔ مراد علی شاہ نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف ٹھوس نتائج چاہئیں۔ اگر پرفارم نہیں کرسکتے تو ذمہ داروں کے خلاف ایکشن لوں گا۔

وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ کراچی میں دہشت گردی کا یہ مسلسل تیسرا واقعہ ہے۔ ظاہر ہوتا ہے کہ دہشت گرد ہمارے خلاف متحرک ہور ہے ہیں۔ پولیس اور انٹیلی جنس ادارے دہشت گردوں کے خلاف اپنا کام تیز کریں۔

واضح رہے کہ کراچی میں رواں برس دہشت گردی میں اضافہ ہوا ہے۔ سب سے پہلے جامعہ کراچی کو، پھر صدر میں مبینہ طور پر پاکستان کوسٹ گارڈز کی گاڑی کو جبکہ بولٹن مارکیٹ میں پولیس موبائل کو نشانہ بنایا گیا۔

Related Posts