کراچی: وزیرِ اعلیٰ سندھ سیّد مراد علی شاہ آج کراچی میں ایک نئی سڑک کا افتتاح کریں گے، جس کیلئے تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ آج سینڈ اسپٹ روڈ کا افتتاح کریں گے جس کے انفراسٹرکچر کے ساتھ ساتھ ٹوائلٹس بھی بنائے گئے ہیں۔
پیغام میں ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ موبائل ٹوائلٹس کو عوام کی سہولت کیلئے بنایا گیا ہے جبکہ مین ہاکس بے روڈ پر ڈیزائن کا کام بھی جاری ہے تاکہ ساحلِ سمندر تک سڑک کا انفراسٹرکچر بہتر ہوسکے۔
CM #Sindh will be inaugurating the Sandspit Road today. Besides the road infrastructure mobile toilets have also been placed for the benefit of commuters. Design work is also going on for the main Hawksbay Road so that the road infrastructure all the way to the beach is improved pic.twitter.com/0YCh7RrzHU
— Murtaza Wahab Siddiqui (@murtazawahab1) September 26, 2020
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








