محکمہ صحت سندھ کے پروجیکٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر ارشاد میمن کا کہنا ہے کہ سندھ میں عالمی وباء کورونا سے بچاؤ کی ویکسین کا حدف 100 فیصد مکمل ہوچکا ہے۔
اس حوالے سے ڈاکٹر ارشاد میمن نے مزید کہا کہ سندھ میں 12 سال اور اس سے زائد 3 کروڑ 40 لاکھ سے زائد افراد کو کورونا ویکسین کی دو ڈوز لگائی جاچکی ہیں۔
پروجیکٹ ڈاریکٹر ڈاکٹر ارشاد نے کہا کہ خیبر پختونخواہ میں صرف 64 فیصد افراد کو کورونا ویکسین کی دونوں ڈوز لگی ہیں۔ جبکہ پنجاب میں تا حال صرف 86 فیصد افراد کو کورونا کی دونوں ڈوز لگائی گئی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سندھ میں کورونا ویکسین کے ساتھ ساتھ 75 لاکھ افراد کو کورونا کی بوسٹر ڈوز بھی لگائی جا چکی ہے۔