اسلام آباد: کورونا وائرس کے باعث ملک میں مزید 111 افراد جاں بحق ہوگئے، 20 گھنٹوں میں مزید 2ہزار 256 نئے مریض سامنے آگئے۔
این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں 24 گھنٹے کے دوران کورونا سے مزید 111 اموات ہوئیں، ملک بھر میں کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد 9 ہزار 668 ہوگئی، ملک بھر میں کورونا سے متاثر 4 لاکھ 17 ہزار 134 مریض صحت یاب ہوئے۔
ملک بھر میں کورونا مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 65 ہزار 70 ہوگئی، 24 گھنٹے میں کورونا کے مزید 2 ہزار 256 کیس رپورٹ ہوئے، 24 گھنٹے کے دوران 37 ہزار 173 کورونا ٹیسٹ کیے گئے، ملک بھر میں کورونا ایکٹو کیسز کی تعداد 38 ہزار 268 ہوگئی،24 گھنٹے میں کورونا کیسز مثبت آنے کی شرح6اعشاریہ صفررہی۔
پنجاب ایک لاکھ 33 ہزار 874، سندھ میں 2 لاکھ 7 ہزار 407 کیسز رپورٹ ہوئے، خیبرپختونخوا 56 ہزار 160، بلوچستان میں 18 ہزار 5 کیس رپورٹ ہوئے، اسلام آباد 36 ہزار 721، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 838 کیسز رپورٹ ہوئے۔