اسلام آباد: عدالت نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی و سابق وزیر اعظم عمران خان کی درخواستِ ضمانت منظور کر لی ہے۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی نے عدالت سے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کو گرفتاری سے روکنے کی استدعا کی تھی۔ عمران خان کے خلاف مقدمہ فارن ایکسچینج ریگولیشن ایکٹ کے تحت درج کیا گیا تھا۔
لال حویلی نائن زیرو نہیں جسے ختم کیا جاسکے۔شیخ رشید
ممنوعہ فنڈنگ کیس میں درخواستِ ضمانت کی سماعت کیلئے عمران خان اسپیشل جج سنٹرل کی عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے عمران خان کو 1 لاکھ کے مچلکے جمع کرانے کا حکم جاری کرتے ہوئے درخواستِ ضمانت منظور کر لی۔
قبل ازیں عمران خان نے عدالت میں جمع کرائی گئی اپنی درخواست میں مؤقف اپنایا کہ ایف آئی اے نے اختیارات کا غلط استعمال کرتے ہوئے جلد بازی میں ایف آئی آر درج کر لی۔ مقدمہ الیکشن کمیشن رپورٹ کے مطابق درج کیا گیا۔
سابق وزیر اعظم عمران خان کا اپنی درخواست میں کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن رپورٹ ہائیکورٹ میں چیلنج کی گئی ہے جو حقائق کے منافی اور متعصبانہ ہے۔مقدمہ رج کرنے کے پیچھے سیاسی مخالفین کا ایجنڈا پنہاں ہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے عدالت کو دی گئی درخواست میں کہا کہ ایف آئی اے نے بڑی سیاسی جماعت کے سربراہ کو تضحیک کا نشانہ بنانے کیلئے مقدمہ درج کیا جو بدنیتی ہے۔ عدالت ضمانت قبل از گرفتاری کی استدعا منظور کر لے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








