سابق اپوزیشن لیڈر سندھ فردوس شمیم نقوی جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

تازہ ترین

تازہ ترین

کراچی، پی ٹی آئی کے سینئر رہنما فردوس شمیم نقوی کینسر کا شکار
کراچی، پی ٹی آئی کے سینئر رہنما فردوس شمیم نقوی کینسر کا شکار

کراچی: انسدادِ دہشت گردی عدالت نے سابق اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی فردوس شمیم نقوی کا جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے انہیں پولیس کے حوالے کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق انسدادِ دہشت گردی عدالت میں فردوس میم نقوی کے خلاف عمران خان کی گرفتاری پر احتجاج اور جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔ پولیس نے پی ٹی آئی رہنما اور سابق صدر پی ٹی آئی کراچی کو عدالت  میں پیش کیا۔

یہ بھی پڑھیں:

لاہورہائیکورٹ میں بشریٰ بی بی کی حفاظتی ضمانت منظور

عدالت میں مقدمے کی سماعت کے دوران تفتیشی افسر نے مؤقف اختیار کیا کہ ملزم فردوس شمیم نقوی نے لوگوں کو اشتعال دلایا اور جلاؤ گھیراؤ پر اکسایا۔ ان کے ایماء پر سرکاری و نجی املاک کو نقصان پہنچا۔

سابق قائدِ حزبِ اختلاف سندھ اسمبلی فردوس شمیم نقوی کے خلاف دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ بعد ازاں پولیس نے فردوس شمیم نقوی کا جسمانی ریمانڈ دینے کی استدعا کی۔ عدالت نے 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف سندھ کے رہنما فردوس شمیم نقوی کو قانون نافذ کرنے والے اداروں نے گرفتار کر لیا تھا۔

گزشتہ روز ذرائع نے دعویٰ کیا کہ پی ٹی آئی رہنماء فردوس شمیم نقوی کو کراچی کے علاقے پہلوان گوٹھ سے حراست میں لیا گیا ہے جب وہ ”حقیقی آزادی“ کے نام سے نکالی جانیوالی ریلی کی قیادت کر رہے تھے۔ گرفتاری جلاؤ گھیراؤ کیس میں ہوئی۔

Related Posts