سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کا جسمانی ریمانڈ 29 اگست تک منظور

تازہ ترین

تازہ ترین

عمران خان کی گرفتاری کا خواب دیکھنے والے حکومت کی فکر کریں۔پرویز الٰہی
عمران خان کی گرفتاری کا خواب دیکھنے والے حکومت کی فکر کریں۔پرویز الٰہی

احتساب عدالت لاہور نے پی ٹی آئی کے صدر اور سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کا 29 اگست تک جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا ہے جبکہ یہ فیصلہ بدعنوانی سے متعلق مقدمے میں سامنے آیا۔

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت لاہور نے سابق وزیرِ اعلیٰ چوہدری پرویز الٰہی کا 29اگست تک جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔ مقدمے کی سماعت کیلئے پرویز الٰہی وکیل امجد پرویز کے ہمراہ عدالت میں حاضر ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں:

ایمان مزاری اور علی وزیرجسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

وکیل امجد پرویزنے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ پرویز الٰہی کی بار بار گرفتاری کا معاملہ سپریم کورٹ اور لاہور ہائیکورٹ میں زیرِ التوا رہا ہے۔ سپریم کورٹ لاہور ہائیکورٹ کو آج مقدمات کے حل کا کہہ چکی ہے۔

پرویز الٰہی کے وکیل نے کہا کہ اگر آج ہائیکورٹ فیصلہ نہ کرے تو سابق وزیر اعلیٰ کی گرفتاری معطل ہوجائے گی۔ اگر پیر تک پرویز الٰہی کی حراست نیب کو دے دیں تو اس پر اعتراض نہیں کریں گے۔ احتساب عدالت نے منگل تک ریمانڈ منظور کر لیا۔

سابق وزیر اعلیٰ کے وکیل نے کہا کہ میرے مؤکل کوذاتی معالج سے معائنے کی  اجازت دی جائے جبکہ ذاتی ڈاکٹر کی سہولت سابق وزیر اعظم نواز شریف کو بھی دی گئی تھی۔

Related Posts