درخواست منظور، عدالت کا عمران خان کو اڈیالہ جیل منتقل کرنے کا حکم

تازہ ترین

تازہ ترین

سپریم کورٹ کا عمران خان کوپولیس لائن گیسٹ ہاؤس میں رکھنے کا حکم
سپریم کورٹ کا عمران خان کوپولیس لائن گیسٹ ہاؤس میں رکھنے کا حکم

اسلام آباد: عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست منظور کرتے ہوئے عمران خان کو اڈیالہ جیل راولپنڈی منتقل کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں عمران خان کی اٹک جیل سے اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست کی سماعت ہوئی جو چیف جسٹس عامر فاروق نے کی۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ سزا کا اسٹیٹس بدل چکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

عام انتخابات موجودہ ووٹر لسٹس کی بنیاد پر ہوں گے۔الیکشن کمیشن 

چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے کہ اسلام آباد کے ایسے قیدی اڈیالہ جیل میں ہیں جو مقدمات بھگت رہے ہیں۔ عمران خان کو اٹک میں کیوں رکھا گیا؟ اصل آرڈر تو اڈیالہ جیل میں رکھنے کا تھا۔ اگر کل رحیم یار خان بھیج دیں تو وہاں جیل ٹرائل ہوگا؟

عدالت کو ایدیشنل اٹارنی جنرل نے آگہی دی کہ عدالتی آرڈر اٹک جیل کا تھا۔ چیف جسٹس نے کہا کہ قانون کے مطابق انڈر ٹرائل قیدی کو اڈیالہ جیل میں رکھنا ہوگا۔ عمران خان کو بھی اڈیالہ جیل شفٹ کیا جائے۔

وکیل شیر افض مروت کا کہنا تھا کہ عمران خان کو اسپورٹس مین ہونے کے ناطے ایکسرسائز مشین دی جائے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ جیل میں عام اور بہتر کلاس ہوتی ہے۔ عمران خان بہتر کلاس کے حقدار ہیں۔ حق تلفی نہیں ہونی چاہئے۔

عدالت نے عمران خان کو اڈیالہ جیل منتقل کرنے کا حکم دیتے ہوئے ریمارکس دئیے کہ چیف جسٹس عامر فاروق کی جانب سے کیس کا تحریری فیصلہ جلد جاری کیا جائے گا۔ 

Related Posts