کراچی :کراچی سے محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواوں کا سسٹم سمندر سے نکل گیا اور اب مزید بارشوں کا کوئی امکان نہیں ہے۔ کراچی کے علاوہ ملک بھر میں بھی بارشوں کا سلسلہ ختم ہو گیا ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے اکثر علاقوں میں موسم خشک رہا۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بھی ملک بھر میں موسم خشک اور گرم رہنے کا امکان ہے۔