سائیکلسٹ عامر شہزاد اعوان امن کا پیغام لے کرراولپنڈی پہنچ گئے

تازہ ترین

تازہ ترین

سائیکلسٹ عامر شہزاد اعوان امن کا پیغام لے کرراولپنڈی پہنچ گئے
سائیکلسٹ عامر شہزاد اعوان امن کا پیغام لے کرراولپنڈی پہنچ گئے

راولپنڈی: معاشرتی امن اور ملک کے بہترین تشخص کو دنیا کے سامنے پیش کرنے والے سائیکلسٹ عامر شہزاد اعوان لاہور سے راولپنڈی پہنچ گئے۔

ملکی موجودہ سیاسی صورتحال کی وجہ سے جو معاشرتی درجہ حرارت بڑھ چکا ہے،سائیکلسٹ عامر شہزاد اعوان املک بھر میں امن کا پیغام لیکر جا رے ہیں انہوں نے لاہور سے کراچی کا سفر طے کیا اور 6 مئی سے دوبارہ انہوں نے لاہور سے وزیر ستان کے لیے اپنے سفر کا آغاز کیا اور گذشتہ روز راولپنڈی پہنچے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگرحوصلے جوان ہو ں تو کچھ بھی کرنا مشکل نہیں، انہوں نے کہا کہ دو دن کی مسافت طے کرکے راولپنڈی پہنچا ہوں ایک دن اسلام آباد گزارنے کے بعد پشاور اور پھر آگے کا سفر کروں گا۔

سائیکلسٹ عامر شہزاد ملک کا کہنا ہے کہ دنیا کو دکھانا ہے اور یہ پیغام دینا ہے کہ پاکستان کا چپہ چپہ محفوظ ہے،میں سائیکل پر سفر کرکے ہر شہر سے جا رہا ہوں آپ بھی آگے بڑھیں۔

پاکستان میں خوبصورت جگہیں ہیں اور ہمارے لوگ مہمان نواز ہیں،سائیکل سفر کا مقصد پر امن پاکستان کا پیغام عام کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مہنگا ئی بہت زیادہ ہو چکی ہے،میری شہریوں سے گزارش ہے کہ وہ گاڑیوں کے بجاے سائیکل پر سفر کریں یہ صحت کیلیے بھی بہتر ہے،اس سے ملک کی اکنامی بھی بہتر ہوگی۔

Related Posts