کراچی: کورونا کی بھارتی قسم ڈیلٹا وائرس کے پھیلاو کے خدشے کے سبب سندھ حکومت نے سخت پابندیاں نافذ کی ہیں وہیں محکمہ صحت نے مریضوں کے علاج اور ویکسی نیشن میں رکاوٹ ڈالنے کیلئے سول اسپتال کراچی کی او پی ڈیز بند کرنے کا انوکھا فیصلہ کرڈالا، او پی ڈی بنداور آپریشن ملتوی ہونے سے غریب مریض اور ان کے لواحقین شدید پریشانی میں مبتلا ‘نجی اسپتالوں کی چاندی ہوگئی۔’
تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کی وجہ سے پیدا ہونے والی طبی ایمرجنسی نے جہاں زندگی کے ہر شعبے کو متاثر کیا ہے وہیں سول اسپتال کراچی کے ایم ایس ڈاکٹر نور محمد سومرو کے دستخط سے26 جولائی 2021 کو جاری ہونیوالے لیٹر نمبر MS/CHK/2021-6511 میں صوبے کے سب سے بڑے تدریسی اسپتال کے آؤٹ پیشنٹ ڈیپارٹمنٹس(او پی ڈیز)کے بند ہونے کے احکامات جاری کئے ہیں۔

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








