”جمہوریت بہترین انتقام ہے“بلاو ل بھٹو کا یوسف رضا گیلانی کی فتح پر ردِ عمل

تازہ ترین

تازہ ترین

”جمہوریت بہترین انتقام ہے“بلاو ل بھٹو کا یوسف رضا گیلانی کی فتح پر ردِ عمل
”جمہوریت بہترین انتقام ہے“بلاو ل بھٹو کا یوسف رضا گیلانی کی فتح پر ردِ عمل

اسلام آباد: سینیٹ الیکشن میں سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی حفیظ شیخ کو 5ووٹوں سے شکست دے کر اسلام آباد سے سینیٹر منتخب ہوگئے ہیں۔

پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کے امیدوار یوسف رضا گیلانی کی فتح پر پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

سینیٹ انتخابات میں اسلام آباد کی جنرل نشست پر قومی اسمبلی میں ووٹنگ ہوئی جس میں اپوزیشن امیدوار سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کامیاب قرار پائے۔

حکومت کی جانب سے دوبارہ ووٹنگ کرائی گئی تاہم دوبارہ ووٹنگ میں بھی یوسف رضا گیلانی کامیاب قرار پائے۔

سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی حفیظ شیخ کو پانچ ووٹوں سے شکست دے کر اسلام آباد سے سینیٹر منتخب ہوگئے۔اس ناقابل یقین فتح پر بلاول بھٹو زرداری نے ٹوئٹ کی ہے اور کہا ہے کہ ’جمہوریت بہترین انتقام ہے، جئے بھٹو‘۔

مزید پڑھیں: سینیٹ الیکشن، سندھ میں پی ٹی آئی کی بڑی کامیابی، فیصل واؤڈا اور سیف اللہ ابڑو کامیاب

Related Posts