ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کیخلاف پی ٹی آئی کی تحریکِ عدم اعتماد جمع

تازہ ترین

تازہ ترین

ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کیخلاف پی ٹی آئی کی تحریکِ عدم اعتماد جمع
ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کیخلاف پی ٹی آئی کی تحریکِ عدم اعتماد جمع

لاہور: پاکستان تحریکِ انصاف نے ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد جمع کرادی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی نے وزیر اعلیٰ کے انتخاب کیلئے آج ہی پنجاب اسمبلی کا اجلاس طلب کیا ہے جبکہ ترجمان پنجاب اسمبلی نے اجلاس طلب کیے جانے کی تردید کی ہے۔ پی ٹی آئی نے اپنے ہی ڈپٹی اسپیکر کے خلاف تحریک جمع کرائی۔

یہ بھی پڑھیں:

کابینہ ڈویژن کا سابق وزراء، معاونین کو سرکاری گاڑیاں فوراً واپس کرنیکا حکم

پنجاب میں سیاسی صورتحال روزانہ تبدیل ہورہی ہے۔ وزیر اعلیٰ کے انتخاب کیلئے پرویز الٰہی اور ن لیگ کے حمزہ شہباز کے مابین مقابلہ ہے۔ پی ٹی آئی نے مطلوبہ اراکین کی تعداد مبینہ طورپر پوری نہ ہونے پر ڈپٹی اسپیکر کے خلاف تحریک جمع کرائی۔

تحریکِ انصاف سمجھتی ہے کہ اگر آج پنجاب اسمبلی کا اجلاس منعقد ہوتا ہے تو پرویز الٰہی وزیر اعلیٰ کے الیکشن میں مبینہ طور پر ناکام ہوسکتے ہیں۔ تحریکِ عدم اعتماد جمع کرانے کا مقصد پنجاب اسمبلی کے اجلاس کو روکنا ہے۔

قبل ازیں پی ٹی آئی اپوزیشن کے 35 سے 40 اراکین کی رکنیت معطل کرنا چاہتی تھی۔ رکنیت معطلی کی صورت میں اپوزیشن نمبر گیم میں تحریکِ انصاف اور ق لیگ سے ہار جاتی اور پرویز الٰہی آسانی سے وزیر اعلیٰ منتخب ہوسکتے تھے۔ 

Related Posts