کراچی: عمران علی شاہ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل کا غیر قانونی تعمیرات پر ایکشن سامنے آگیا، ڈائریکٹرسمیت 4افسران کو معطل کردیا۔ انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی۔
7 دن میں انکوائری مکمل کر کے پیش کرنے کی ہدایت۔ ذرائع کے مطابق ڈائریکٹر اعجاز کو لیاقت آباد ٹاؤن میں غیر قانونی تعمیرات پرمعطل کیا گیا ہے۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر احتشام اوربلڈنگ انسپکٹرشکیل کو بفرزون میں غیرقانونی تعمیرات پرمعطل کیا گیا۔

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








