ڈی ایچ اے کراچی سے بارش کا پانی نکال دیا گیا، عوام کیلئے مزید کام جاری ہے۔مرتضیٰ وہاب

تازہ ترین

تازہ ترین

ڈی ایچ اے کراچی سے بارش کا پانی نکال دیا گیا، عوام کیلئے مزید کام جاری ہے۔مرتضیٰ وہاب
ڈی ایچ اے کراچی سے بارش کا پانی نکال دیا گیا، عوام کیلئے مزید کام جاری ہے۔مرتضیٰ وہاب

کراچی: ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی (ڈی ایچ اے) کے تقریباً تمام علاقوں سے  بارش کا پانی نکال دیا گیا جبکہ عوام کی مدد کیلئے مزید کام جاری ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ خیابانِ سحر 26 اسٹریٹ سے پانی کی نکاسی کے بعد ڈی ایچ اے تقریباً صاف اور ڈرائیونگ کے قابل ہے۔

پیغام میں ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ پمپنگ مشینز کو بخاری کمرشل کی طرف لے کر جائیں لیکن بظاہر وہاں کوئی نالہ نہیں، اس لیے مسئلے کے حل کیلئے دوسرا راستہ تلاش کر رہے ہیں۔

ترجمان سندھ حکومت  مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ بخاری کمرشل سے بارش کے پانی کی نکاسی کیلئے ہمیں قرب و جوار میں کوئی نالہ تلاش کرنا ہوگا۔ پوری کوشش کر رہے ہیں کہ مشکلات میں پھنسے عوام کی مدد کی جائے۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل کراچی میں  بارش کا سلسلہ تھم گیا ، سڑکوں اور گلیوں میں کھڑا پانی نکالنے کے دوران نکاسئ آب کا نظام تباہ ہوگیا۔

بارش سے ہونے والی تباہ کاریوں پر گزشتہ روز شہری پہلے ہی پریشان نظر آئے جبکہ شہر بھر میں ابلتے ہوئے گٹر اور سیوریج لائنوں کے مسائل نے سر اٹھانا شروع کردیا۔

مزید پڑھیں: کراچی سے بارش کا پانی نکالنے کا کام جاری، نکاسئ آب کا نظام تباہ 

Related Posts