کیا عامر لیاقت نے جان بوجھ کر اپنا ووٹ ضائع کیا؟نیا پنڈورا بکس کھل گیا

تازہ ترین

تازہ ترین

کیا عامر لیاقت نے جان بوجھ کر اپنا ووٹ ضائع کیا؟نیا پنڈورا بکس کھل گیا
کیا عامر لیاقت نے جان بوجھ کر اپنا ووٹ ضائع کیا؟نیا پنڈورا بکس کھل گیا

کراچی: سینیٹ الیکشن میں پی ڈی ایم کے امیدوار یوسف رضا گیلانی کی فتح کے بعد وزیر اعظم عمران خان نے اعتماد کا ووٹ لینے کا فیصلہ کیا ہے، جبکہ حکومتی امیدوار حفیظ شیخ کی شکست کی ایک بڑی مسترد ہونے والے ووٹ بھی ہیں۔

نجی چینل پر بات کرتے ہوئے ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کا کہنا تھا کہ میں نے اپنے ووٹ پر ٹک کا نشان لگایا تھا، ون نہیں لکھا تھا، انہوں نے کہا کہ مجھے پتہ ہے کہ ووٹ کس طرح ڈالنا ہوتا ہے۔

جبکہ پالمنٹیرینز کے لئے ٹریننگ کے امور انجام دینے والی کنول شوذب کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ اگر کسی کو اپنا ووٹ مسترد کرانا ہوتو وہ ٹک کا سائن لگاتے ہیں،ووٹ ڈالنے کے لئے 1لکھنا ہوتا ہے، اب یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ کیا عامر لیاقت نے بھی جان بوجھ کر اپنا ووٹ مسترد کروایا؟

واضح رہے کہ سینیٹ الیکشن میں ٹوٹل 7ووٹ مسترد ہوئے ہیں، ذرائع کا کہنا ہے کہ عامر لیاقت حسین سے جو غلطی ہوئی وہ دانستہ طور پر ہوئی ہے اور اُن کا ووٹ بھی مسترد ہوا ہے۔

مزید پڑھیں: سینیٹ الیکشن میں اراکینِ اسمبلی نے ووٹ کیوں ضائع کیے؟ اندرونی کہانی سامنے آگئی

Related Posts