امید ہے حکومت اور اپوزیشن مل کر چیف الیکشن کمشنر کا فیصلہ کر لیں گے،فردوس عاشق اعوان

تازہ ترین

تازہ ترین

firdos ashiq awan
امید ہے حکومت اور اپوزیشن مل کر چیف الیکشن کمشنر کا فیصلہ کر لیں گے،فردوس عاشق اعوان

اسلام آباد: وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ امید ہے حکومت اور اپوزیشن مل کر چیف الیکشن کمشنر کا فیصلہ کر لیں گے، ڈیجیٹلائزیشن سے عوام اور حکومت کے درمیان رشتہ مزید مضبوط ہو گا، ای گورننس کے ذریعے شفافیت کو فروغ ملے گا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوا ن نے کہاکہ وزیراعظم نے ڈیجیٹل پاکستان کی بنیاد رکھ دی ہے، ڈیجیٹل پاکستان میں 5پیرامیٹرز کا تعین کیا گیا ہے،ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ ڈیجیٹل پاکستان وزیراعظم کے وژن کا عکاس ہے۔فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ ڈیجیٹلائزیشن سے عوام اور حکومت کے درمیان رشتہ مزید مضبوط ہو گا۔

انہوں نے کہاکہ ڈیجیٹل پاکستان کے ذریعے عام آدمی کو معلومات تک رسائی ہو گی ۔معاون خصوصی نے کہاکہ ای گورننس کے ذریعے شفافیت کو فروغ ملے گا۔ انہوں نے کہاکہ ڈیجیٹل پاکستان کے ذریعے آئی ٹی کے شعبے کی استعداد کار میں اضافہ ہو گا۔

مزید پڑھیں: ڈیجیٹل پاکستان کے ذریعے عالمی سطح پر جدت کی طرف جائیں گے،،وزیراعظم

انہوں نے کہاکہ ڈیجیٹلائزیشن سے ہر شعبے میں جدت لانے میں مدد ملے گی۔معاون خصوصی نے کہاکہ وزیراعظم نے بنیادی اشیاء کی قیمتوں کے حوالے پرائس کنٹرول اتھارٹی بنانے کی ہدایت کی ۔ انہوں نے کہاکہ صوبوں نے اشیاء ضروریہ کی قیمتیں کنٹرول کرنے کیے اقدام سے آگاہ کیا۔معاون خصوصی نے کہاکہ صوبائی حکومتیں اشیاء ضروریہ کی طلب و رسد میں توازن برقرار رکھیں گی ۔

انہوں نے کہاکہ ملاوٹ کرنے والوں پر شکنجہ تنگ کرنے کیلئے قانون سازی کی جا سکتی ہے ۔معاون خصوصی نے کہاکہ عوام کی صحت کے ساتھ کھیلنے کی ہرگزاجازت نہیں دی جا سکتی۔معاون خصوصی نے کہاکہ وزیراعظم نے سرکاری ریسٹ ہاؤسزکو عوامی مفاد کیلئے استعمال کرنے کی ہدایت کی ۔ انہوں نے کہاکہ سرکاری ریسٹ ہاؤسز کی نجکاری یا لیز پر دینے کی ہدایات دی گئیں۔

معاون خصوصی نے کہاکہ وزیراعظم نے تعمیرات کے شعبے میں عائد سیلز ٹیکس ختم کرنے کی ہدایت کی ۔ انہوں نے کہاکہ آن لائن ڈیجیٹل پورٹل کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ امید ہے حکومت اور اپوزیشن مل کر چیف الیکشن کمشنر کا فیصلہ کر لیں گے۔

Related Posts