اسلام آباد: وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے سواں گارڈن کا دورہ کیا اور مستحقین میں راشن تقسیم کیا، مشکل کی گھڑی میں حکومت پاکستان عوام کی مشکلات کو کم کرنے کے لیے میدان میں موجود ہے۔علیمہ خان
وزیر اعظم کی ہمشیرہ نے یونین کونسل 15کے وائس چیئرمین چوہدری محمد علی اور این اے 52کے کوارڈینیٹر ملک عابد کے ہمراہ سواں گارڈن کا دورہ کیا اور کورونا وائرس اور لاک ڈاؤن کی وجہ سے بے روز گار ہونیوالے شہریوں میں راشن تقسیم کیا۔
علیمہ خان کے دورہ کے موقع پر ڈاکٹر اشاہد قیوم نے اپنی کمپنی کی جانب سے بنائے گئے سینیٹائر کا تحفہ علیمہ خان کو دیا۔
اس موقع پرعلیمہ خان کا کہنا تھا کہ مشکل کی گھڑی میں حکومت پاکستان عوام کی مشکلات کو کم کرنے کے لیے میدان میں موجود ہے۔
کورونا وائرس سے اس وقت پوری دنیا متاثر ہے ،حکومت پاکستان نے جو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا کہا ہے اس پرعمل کرنے سے ہی اس وباء سے مقابلہ کیا جا سکتا ہے ۔
یونین کونسل 15کے چیئرمین چوہدری محمد علی کا کہنا تھا کہ وزیرا عظم پاکستان عمران خان کے وژن کے مطابق عوام کو سہولیات فراہم کرنے کا مشن شروع کر دیا گیا ہے۔
وزیرا عظم کی جانب سے کورونا سے متاثر ہونے والے شہریوں کو راشن فراہم کرنے کیلئے ٹائیگر فورس بنائی گئی ہے جو ایک احسن اقدام ہے۔
مزید پڑھیں: کورونا ٹیسٹ کے باوجود آزادکشمیر کے عوام کوگھروں کو جانے سے روک دیا گیا
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








