سزائے موت: ملک جوڑنے کے لیے گفتگو وقت کی ضرورت ہے۔ فواد چوہدری

تازہ ترین

تازہ ترین

Fawad-Chaudhry

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف خصوصی عدالت سے سزائے موت کا فیصلہ آنے کے بعد کہا ہے کہ ملک جوڑنے کے لیے گفتگو وقت کی ضرورت ہے۔ 

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ وقت کے اپنے تقاضے ہوتے ہیں، ایسے فیصلے جن سے فاصلے بڑھیں، ان کا کیا فائدہ؟

وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ ایسے فیصلوں سے تقسیم بڑھ سکتی ہے اور قوم اور ادارے تقسیم ہوسکتے ہیں جبکہ میں مسلسل کہہ رہا ہوں کہ گفتگو کی ضرورت ہے۔

فواد چوہدری نے گفت و شنید کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے  کہا کہ آپ نیو ڈیل کی طرف جائیے۔ ملک پر رحم کریں جبکہ ایک دوسرے کو نیچا دکھانا کسی کے مفاد میں نہیں ہے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے سابق صدر جنرل پرویز مشرف کے خلاف خصوصی عدالت کا فیصلہ آنے کے بعد جمہوریت بہترین انتقام کا پیغام دیا، جسے سزائے موت فیصلے کا ردِ عمل قرار دیا جاسکتا ہے۔

مزید پڑھیں: سزائے موت کے بعد: جمہوریت بہترین انتقام ہے۔بلاول 

Related Posts