احساس سیلانی موبائل لنگر مستحق عوام تک کھانا پہنچا رہا ہے۔ڈاکٹر ثانیہ نشتر

تازہ ترین

تازہ ترین

Dr. Sania satisfied over NADRA arrangements for Ehsaas beneficiaries

اسلام آباد: وزیرِ اعظم کی معاونِ خصوصی برائے سماجی تحفظ اور احساس پروگرام کی سربراہ ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا ہے کہ احساس سیلانی موبائل لنگر مستحق عوام تک کھانا پہنچا رہا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں احساس پروگرام کی سربراہ ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا کہ کورونا وائرس جیسی وباء کے تناظر میں مشکل وقت میں احساس پروگرام کے تحت سیلانی لنگر گاڑی کے ذریعے مستحق عوام کی مدد کیلئے کام کر رہا ہے۔

معاونِ  خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا کہ گاڑی عوام الناس کے گھروں تک کھانا پہنچاتی ہے جبکہ کھانا لاہور کے قرنطینہ سینٹرز میں بھی پہنچایا جارہا ہے جس کے تحت احساس پروگرام کی پالیسی کی پیروی جاری ہے۔

احساس پروگرام کی سربراہ ثانیہ نشتر نے کہا کہ مستحقین کو کھانا پہنچانے کے لیے ہر قسم کے رنگ و نسل کے امتیاز سے بالاتر ہو کر احساس  سیلانی لنگر پروگرام کی پالیسی ترتیب دی گئی ہے  جس پر وفاقی حکومت کے تحت تمام شراکت دار عمل پیرا ہیں۔ 

Related Posts