باجی پاپا کے ساتھ نہیں جا سکیں گی۔شہباز گِل کی مریم نواز کیلئے پیشگوئی

تازہ ترین

تازہ ترین

باجی پاپا کے ساتھ نہیں جا سکیں گی۔شہباز گِل کی مریم نواز کیلئے پیشگوئی
باجی پاپا کے ساتھ نہیں جا سکیں گی۔شہباز گِل کی مریم نواز کیلئے پیشگوئی

اسلام آباد: وزیرِاعظم کے معاونِ خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل نے ن لیگ کے تاحیات قائد میاں نواز شریف کی صاحبزادی کے بیرونِ ملک جانے کے بارے میں پیشگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ باجی پاپا کے ساتھ نہیں جا سکیں گی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں معاونِ خصوصی ڈاکٹر شہباز گِل نے مسلم لیگ (ن) کے سیاسی رہنماؤں پر تنقید کرتے ہوئے  کہا کہ کل تک جو کہتے رہے کہ نواز شریف بس آ رہے ہیں اور آنے کو بے تاب ہیں، آج وہ بتا رہے ہیں کہ ہم نے ان سے کہا ہے کہ آپ نہ آئیں۔

پیغام میں معاونِ خصوصی شہباز گِل نے کہا کہ یہی ڈرامہ بانئ متحدہ الطاف حسین کرتے تھے، عوام کو وہ سب یاد ہے اور جدہ بھاگنے کا ڈرامہ بھی یاد ہے۔ بدعنوان لوگ کبھی بہادر نہیں ہوسکتے۔ انہوں نے مریم نواز کے بارے میں پیش گوئی کرتے ہوئے کہا کہ باجی پاپا کے ساتھ نہیں جا پائیں گی۔ 

یہ بھی پڑھیں: عدالت نے نواز شریف کو اشتہاری قرار دے دیا

Related Posts