اسلام آباد سمیت ملک بھر میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے

تازہ ترین

تازہ ترین

میرپورآزادکشمیراورگردونواح میں پھرزلزلےکےجھٹکے،1شخص جاں بحق،2زخمی
میرپورآزادکشمیراورگردونواح میں پھرزلزلےکےجھٹکے،1شخص جاں بحق،2زخمی

اسلام آباد سمیت ملک کے اہم شہروں میں صبح سویرے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔اکثر علاقوں میں زلزلے کی شدت 5.9 رہی۔

راولپنڈی ، لاہور، پشاور، سرگودھا، وہاڑی، ٹوبہ ٹیک سنگھ، گجرات، بنوں،  جھنگ، چنیوٹ، مہمند، چارسدہ، حافظ آباد، حجرہ شاہ مقیم،  بورے والا، کوہاٹ، دیر بالا، شما لی وزیرستان اور آزاد کشمیر سمیت ملک کے  مختلف شہروں میں صبح 6 بجے کے قریب زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

زلزلے کے جھٹکے صبح 6 بجے کے قریب محسوس کیے گئے جس کے خوف سے  لوگ بستر چھوڑ کر  کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔

زلزلے سے کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ مرکز برائے زلزلہ پیما کے مطابق زلزلے کا مرکز279 کلومیٹر گہرائی میں افغانستان میں ہندوکش کے علاقے میں تھا۔

مزید پڑھیئے: آرمی چیف جنرل قمر باجوہ آج کور کمانڈرز کانفرنس کی صدارت کریں گے۔

Related Posts