اسلام آباد:الیکشن کمیشن آف پاکستان نے صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی زیر صدارت اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ صدر نے الیکشن کمیشن کو اس کی آئینی ذمہ داریوں کی یاد دہانی کرائی تھی۔
تفصیلات کے مطابق آج ہونے والے الیکشن کمیشن کے اجلاس میں چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیر صدارت صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی کے بلائے گئے اجلاس میں شرکت پر غور و خوض کیا گیا۔
عمران خان لاہور ہائیکورٹ میں آج پیش ہوں گے
الیکشن کمیشن حکام کی جانب سے اجلاس کے بعد باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا جس میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن صدرِ مملکت کو ان کے خط کا جواب 19 فروری کو دے چکا ہے جس میں اپنا مؤقف بھی رکھا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ الیکشن کمیشن نے اپنا مؤقف تفصیل سے صدرِ مملکت کے خط میں بیان کیا تھا۔ لہٰذا آج ہونے والی میٹنگ کے بعد بھی الیکشن کمیشن کی صدرِ مملکت سے وہی درخواست ہے جو گزشتہ خط میں کی گئی تھی۔
دلچسپ طور پر الیکشن کمیشن کے میڈیا کو آرڈی نیشن اور آؤٹ ریچ ونگ سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں یہ نہیں کہا گیا کہ الیکشن کمیشن حکام صدرِ مملکت کے بلائے گئے اجلاس میں شریک نہیں ہوں گے، تاہم خط میں شرکت کی ہامی بھی نہیں بھری گئی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








