الیکشن کیلئے عملی اقدامات، کاغذاتِ نامزدگی آج جاری کیے جائیں گے

تازہ ترین

تازہ ترین

13سیاسی جماعتیں ڈی لسٹ
الیکشن کمیشن آج پنجاب کے لئے نگراں وزیر اعلیٰ کا انتخاب کرے گا

الیکشن کیلئے عملی اقدامات کا آغاز ہوگیا، امیدواروں کوعام انتخابات 2024 کیلئے  کاغذاتِ نامزدگی آج جاری کیے جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان آج کاغذاتِ نامزدگی جاری کرے گا، امیدوار اپنے کاغذات کل جمع کروا سکیں گے۔ قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلی کی فیس بھی طے کر دی گئی۔

[visual-link-preview encoded=”eyJ0eXBlIjoiaW50ZXJuYWwiLCJwb3N0IjoxODM1NzYsInBvc3RfbGFiZWwiOiJQb3N0IDE4MzU3NiAtINin2YTbjNqp2LTZhiDaqdmF24zYtNmGINmG25Ig2KfZhtiq2K7Yp9io2KfYqiAyMDI0INqp2Kcg2KrZgdi124zZhNuMINi024zaiNmI2YQg2KzYp9ix24wg2qnYsdiv24zYpyIsInVybCI6IiIsImltYWdlX2lkIjoxODM1NzcsImltYWdlX3VybCI6Imh0dHBzOi8vbW1uZXdzLnR2L3VyZHUvd3AtY29udGVudC91cGxvYWRzLzIwMjMvMTIvZWNwLTMwMHgyNTAuanBnIiwidGl0bGUiOiLYp9mE24zaqdi02YYg2qnZhduM2LTZhiDZhtuSINin2YbYqtiu2KfYqNin2KogMjAyNCDaqdinINiq2YHYtduM2YTbjCDYtNuM2ojZiNmEINis2KfYsduMINqp2LHYr9uM2KciLCJzdW1tYXJ5Ijoi2KfZhNuM2qnYtNmGINqp2YXbjNi02YYg2KfZk9mBINm+2Kfaqdiz2KrYp9mGICjYp9uMINiz24wg2b7bjCkg2YbbkiDYudin2YUg2KfZhtiq2K7Yp9io2KfYqiAyMDI02KEg2qnYpyDYtNuM2ojZiNmEINis2KfYsduMINqp2LHYr9uM2KfYjCAiLCJ0ZW1wbGF0ZSI6InNwb3RsaWdodCJ9″]

قومی اسمبلی امیدوار اپنے کاغذاتِ نامزدگی کے ہمراہ 30ہزار روپے بطور سکیورٹی فیس جمع کروائیں گے جبکہ صوبائی اسمبلی کیلئے 20 ہزار روپے کا بطور فیس تعین کیا گیا ہے۔

ماضی میں 2018 کے عام انتخابات کے مقابلے میں 2024 کے الیکشن میں ملک بھر میں 2 کروڑ 25 لاکھ سے زائد ووٹرز کا اضافہ ہوا ہے۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اعدادوشمار بھی جاری کردئیے۔

آئندہ عام انتخابات 2024 میں 12 کروڑ 85لاکھ سے زائد رجسٹرڈ ووٹرز اپنا حقِ رائے دہی استعمال کریں گے۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے نئی مردم شماری کی بنیاد پر فہرستیں تیار کر لی گئیں۔ 

خیال رہے کہ اس سے قبل الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے عام انتخابات 2024ء کا شیڈول جاری کردیا، جس کے مطابق عام انتخابات کےلیے پولنگ 8 فروری 2024 کو ہوگی۔

آج سے 4روز قبل الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری کیے گئے انتخابی شیڈول کے مطابق  امیدواروں کو کاغذاتِ نامزدگی جمع کرانے کیلئے 20 سے 22دسمبر تک کا وقت دینے کا اعلان کیا گیا۔

الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ امیدواروں کے ناموں کی فہرست 27 دسمبر کو جاری کی جائے گی، یکم جنوری سے 6 جنوری 2024 تک کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال ہوگی، 9 جنوری 2024 کو کاغذات کی منظوری اور مسترد ہونے پر اپیلوں کی سماعت ہوگی۔

Related Posts