وفاقی وزیرِ تعلیم امتحانات میں ترقی کے انفرادی سوالات کی بھرمار سے پریشان

تازہ ترین

تازہ ترین

وفاقی وزیرِ تعلیم امتحانات میں ترقی کے انفرادی سوالات کی بھرمار سے پریشان
وفاقی وزیرِ تعلیم امتحانات میں ترقی کے انفرادی سوالات کی بھرمار سے پریشان

اسلام آباد: زیرِ تعلیم بچوں کے والدین نے وفاقی وزیرِ تعلیم شفقت محمود سے بچوں کے بارے میں سوال پوچھ پوچھ کر انہیں پریشان کردیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیرِ مملکت برائے تعلیم شفقت محمود نے کہا کہ مجھے بچوں کے والدین سے مختلف سوالات، پیغامات اور سوالات موصول ہو رہے ہیں۔ سوالات کا تعلق بچوں کے انفرادی معاملات سے ہے۔

وفاقی وزیر شفقت محمود نے کہا کہ امتحانات میں پروموشن کے حوالے سے انفرادی کیسز کے سوالات پوچھے جا رہے ہیں جبکہ میں تمام پاکستانی قوم کو آگاہ کرنا چاہتا ہوں کہ وفاقی سطح پر ہم نے پالیسی سازی کے فیصلے کیے ہیں جن کی سطح انفرادی معاملات سے بلند ہے۔

وزیرِ تعلیم شفقت محمود نے کہا کہ اگر آپ کو ایسے ہی سوالات پوچھنے ہیں تو متعلقہ تعلیمی بورڈز سے رابطہ کیجئے۔ امتحانات میں ترقی کے حوالے سے تعلیمی بورڈز ہی انفرادی کیسز کی سطح پر آپ کو جواب دے سکتے ہیں۔ 

Related Posts