اسلام آباد: وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد کے بڑے بھائی لالہ شیخ رفیق قمر انتقال کر گئے ہیں جس کی اطلاع وزیرِ داخلہ نے خود دی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد نے اپنے بھائی لالہ شیخ رفیق قمر کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اطلاع ہے کہ میرے بڑے بھائی کا انتقال ہوگیا ہے۔
پاکستان کے مایہ ناز ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان انتقال کر گئے
ٹوئٹر پیغام میں وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ میرے بڑے بھائی کا انتقال رضائے الٰہی سے ہوا جن کی نمازِ جنازہ آج بدھ کے روز 6 بجے شام کے وقت ضلع قصور کے علاقے کوٹ رادھا کشن میں ادا کی جائے گی۔
انتہائی افسوس کے ساتھ اطلاع ہے کہ میرے بڑے بھائی لالہ شیخ رفیق قمر رضائے الہی سے انتقال کرگئے۔
ان کی نماز جنازہ آج بروز بدھ شام 6 بجے کوٹ رادھا کشن میں اداکی جائیگی-
آپ سب سے مرحوم کے لئے دعاؤں کا درخواست گزار ہوں۔
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) November 17, 2021
وفاقی وزیرِ داخلہ نے بڑے بھائی لالہ شیخ رفیق قمر کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے عوام الناس، سیاسی رہنماؤں اور دوست احباب سے مرحوم کی جنت الفردوس میں بلندئ درجات کیلئے دعا کی درخواست کی۔
خیال رہے کہ اس سے قبل پاکستان کے مایہ ناز ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان رضائے الٰہی سے انتقال کر گئے انکا نماز جنازہ سہ پہر ساڑھے تین بجے فیصل مسجد اسلام آباد میں ادا کردی گئی۔
محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کا انتقال گزشتہ ماہ 10 اکتوبر کو ہوا ، ان کی طبیعت کافی عرصے سے ناساز رہی۔ صبح کے وقت ایٹمی سائنسدان کی طبیعت زیادہ بگڑ جانے پر کے آر ایل اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








