لاہور، سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی عمران خان سے ملاقات

تازہ ترین

تازہ ترین

لاہور، سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی عمران خان سے ملاقات
لاہور، سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی عمران خان سے ملاقات

لاہور: سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے اپنی رہائش گاہ زمان پارک میں سابق چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار سے ملاقات کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق چیف جسٹس ثاقب نثار اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے زمان پارک لاہور میں ملاقات کی جس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال اور مختلف قانونی امور پر گفتگو ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں:

کل شب دُعا ہوگی ، مولانا طارق جمیل خصوصی دُعا کرائینگے، عمران خان

سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ عمران خان سے ان کی خواہش پر ملاقات کی جس کے دوران عدلیہ کی عزت پر تبادلۂ خیال ہوا۔ اعلیٰ عدلیہ کے تمام ججز کو ایماندار اور دیانتدار سمجھتے ہیں۔ 

خیال رہے کہ اس سے قبل چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ کل شب دعا منائیں گے،شب دُعا میں  مولانا طارق جمیل خصوصی دُعا کرائیں گے، ہم اپنے ملک کی حقیقی آزادی کے لیے دعا کریں گے، کارکن عوام میں ملک کی حقیقی آزادی کا پیغام پہنچائیں۔

چیئرمین تحریک انصاف اور سابق وزیر اعظم  عمران خان نے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خارجہ پالیسی صرف اپنی عوام کے مفاد میں بنائی اور سازش ہوئی، مینار پاکستان جلسے کی کامیابی پر سب کو مبارکباد دیتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے لیے فیصلہ کن وقت ہے اور کارکنوں نے لوگوں کو بتانا ہے کہ ملک میں سازش کے تحت امپورٹڈ حکومت مسلط کی گئی،باہر سازش بنی اور یہاں کے میر جعفر اور میر صادق کو ملایا گیا، امپورٹڈ حکومت کو امریکا تھری اسٹوجز کے ذریعے کنٹرول کرے گا۔

Related Posts