متحدہ قومی موومنٹ کے سابق سینیٹر میاں محمد عتیق لاہور سے گرفتار

تازہ ترین

تازہ ترین

متحدہ قومی موومنٹ کے سابق سینیٹر میاں محمد عتیق لاہور سے گرفتار
متحدہ قومی موومنٹ کے سابق سینیٹر میاں محمد عتیق لاہور سے گرفتار

کراچی / اسلام آباد: متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان) کے سابق سینیٹر میاں محمد عتیق لاہور سے گرفتار ہو گئے، ایم کیو ایم رہنما پر الزام ہے کہ انہوں نے جائیداد کی جعلی دستاویزات پیش کیں۔

تفصیلات کے مطابق پولیس نے ایم کیو ایم کے سابق سینیٹر میاں محمد عتیق کو گزشتہ روز لاہور سے گرفتار کیا۔ راولپنڈی پولیس کا کہنا ہے کہ محمد عتیق اور ساتھیوں کے خلاف گزشتہ برس جون 2021 میں تھانہ گنج منڈی میں ایف آئی آر درج ہوئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:

ملک میں صدارتی نظام کی باتیں بلی کے خواب میں چھیچھڑے ہیں،علی زیدی

 پی ایس پی ملک میں خاموش انقلاب کی بنیاد ڈالے گی،مصطفیٰ کمال

پولیس کے مطابق ایف آئی آر ضلعی انتظامیہ کی درخواست پر درج ہوئی۔ سینیٹر محمد عتیق اور ان کے دیگر ساتھیوں کو مقدمے میں اشتہاری قرار دے دیا گیا تھا جو تھانہ قلعہ گجر سنگھ کے علاقے سے گرفتار ہوئے۔ حکام کاکہنا ہے کہ کیس کی مزید تفتیش میرٹ پر کریں گے۔

قبل ازیں ستمبر 2017 میں بیان دیتے ہوئے متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان) کے سابق سربراہ ڈاکٹر محمد فاروق ستار کا کہنا تھا کہ ابھی ہم نے سینیٹر محمد عتیق سے استعفیٰ نہیں لیا اور نہ ہی یہ فیصلہ ہم نے کسی سیاسی رہنما کے بیانات کے باعث کیا۔ 

Related Posts