عمران خان دوبارہ وزیر اعظم کا حلف چند ہفتوں بعد اٹھائیں گے۔فیصل جاوید

تازہ ترین

تازہ ترین

عمران خان دوبارہ وزیر اعظم کا حلف چند ہفتوں بعد اٹھائیں گے۔فیصل جاوید
عمران خان دوبارہ وزیر اعظم کا حلف چند ہفتوں بعد اٹھائیں گے۔فیصل جاوید

اسلام آباد: پاکستان تحریکِ انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید خان نے کہا ہے کہ عمران خان دوبارہ وزیر اعظم کا حلف چند ہفتوں بعد اٹھائیں گے جبکہ قوم اپنے حق کیلئے امپورٹڈ حکومت کے خلاف نکل رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق عمران خان کے اگلے جلسے کا اعلان کرتے ہوئے پی ٹی آئی سینیٹر فیصل جاوید خان نے کہا کہ اب باری ہے کراچی کی۔ جس طرح یہ قوم اپنے حق کیلئے امپورٹڈ حکومت کے خلاف نکل رہی ہے۔ اس سے واضح ہے کہ انتخابات ناگزیر ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

وزیر اعظم آزاد کشمیر کا اقدام، عدم اعتماد جمع کرانیوالے 4 وزراء عہدوں سے فارغ

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں سینیٹر فیصل جاوید خان نے کہا کہ ملک میں جلد انتخابات ناگزیر جبکہ فوری انتخابات قوم کی آواز ہیں۔ اگر عوام کا ساتھ ایسا رہا تو آج سے چند ہفتوں بعد عمران خان وزیر اعظم کا حلف دوبارہ اٹھائیں گے۔ 

خیال رہے کہ رواں ماہ کے آغاز سے ہی پاکستان سیاسی بحران کا شکار رہا ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد گزشتہ ماہ کی ابتدا میں جمع کرائی گئی جس پر ووٹنگ کا عمل تاخیر کا شکار رہا۔ 

تحریکِ انصاف کی حکومت میں شامل وفاقی وزراء اور پی ٹی آئی سینیٹر فیصل جاوید خان نے متعدد مواقع پر 5 سالہ مدت پوری کرنے کے دعوے کیے تاہم 2 روز قبل شہباز شریف نے ملک کے نئے وزیر اعظم کے طور پر حلف اٹھا لیا۔

Related Posts