غیر ملکی دوروں کے اخراجات، وزیر اعظم اور سابق حکمرانوں میں واضح فرق کا انکشاف

تازہ ترین

تازہ ترین

غیر ملکی دوروں کے اخراجات، وزیر اعظم اور سابق حکمرانوں میں واضح فرق کا انکشاف
غیر ملکی دوروں کے اخراجات، وزیر اعظم اور سابق حکمرانوں میں واضح فرق کا انکشاف

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان اور سابق حکمرانوں کے غیر ملکی دوروں کے اخراجات میں واضح فرق کا انکشاف سامنے آیا ہے۔ سینیٹر فیصل جاوید کا کہنا ہے کہ عمران خان نے غیر ملکی دوروں کے موقعے پر لاکھوں کی رقم بچائی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں سینیٹر فیصل جاوید خان نے کہا کہ وزیر اعظم وہ رہنما ہیں جو حقیقی طور پر قوم کے پیسے کی قدر کرتا ہے۔ موازنہ حاضر ہے کہ کس طرح عمران خان نے ماضی کے حکمرانوں کے برعکس کم خرچ بین الاقوامی دورے کیے۔

یہ بھی پڑھیں:

معید یوسف کا دورۂ کابل، افغان حکام سے ملاقاتیں، خطے کی صورتحال پر گفتگو

ٹوئٹر پیغام میں سینیٹر فیصل جاوید خان نے کہا کہ وزیر اعظم نے عالمی دوروں کے موقعے پر قوم کے لاکھوں ڈالرز بچائے اور ماضی کے حکمرانوں نے اس وقت کے ملکی قرضوں میں چار گنا اضافہ کردیا اور قوم کے لاکھوں ڈالرز اپنی ذاتی عیاشیوں پر اڑائے۔

پیغام میں پی ٹی آئی سینیٹر نے اخراجات کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ دورۂ افغانستان کیلئے سابق صدر آصف زرداری نے 44 ہزار، پرویز اشرف نے 51 ہزار، سابق وزیر اعظم نواز شریف نے 58 ہزار جبکہ موجودہ وزیر اعظم عمران خان نے 11 ہزار ڈالرز اخراجات کیے۔

تحریکِ انصاف کے سینیٹر نے کہا کہ ڈیووس کے دورے کیلئے سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے 4 لاکھ 59 ہزار، ن لیگ کے تاحیات قائد نواز شریف نے 7 لاکھ 62 ہزار، سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے 5 لاکھ 61 ہزار جبکہ عمران خان نے 68ہزار ڈالرز خرچ کیے۔ 

 

پی ٹی آئی سینیٹر فیصل جاوید خان نے غیر ملکی دوروں کی مزید تفصیلات قوم کے سامنے رکھتے ہوئے کہا کہ اقوامِ متحدہ کے دورے کیلئے آصف زرداری نے 13 لاکھ، نوازشریف نے 11 لاکھ، شاہد خاقان عباسی نے 7 لاکھ، عمران خان نے 1 لاکھ 62 ہزار ڈالرز خرچ کیے۔

سینیٹر فیصل جاوید خان نے کہا کہ امریکی دارالحکومت واشنگٹن کے دورے کیلئے سابق صدر آصف زرداری نے 7 لاکھ 52 ہزار، نواز شریف نے 5 لاکھ 49 ہزار جبکہ موجودہ وزیر اعظم عمران خان نے 67 ہزار ڈالرز خرچ کیے۔ موجودہ اور سابق حکمرانوں کا فرق صاف ظاہر ہے۔

Related Posts