کراچی:پاکستان تحریک انصاف کراچی کے صدر، رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے بلاول بھٹو پرتنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ جعلی چیئرمین نوٹس پھاڑنے کے بجائے اپنا منشور پھاڑ کر پھینک دیں۔
خرم شیرزمان نے کہاکہ ڈرامے بازی تو پیپلزپارٹی کی شناخت ہے جو روزل اول سے ہی جاری ہے۔انہوں نے الزام عائد کیا کہ سندھ کی عوام کو کتے کھائیں یا وہ ایڈز سے مرجائیں، ڈرامے بازیاں ختم ہونے کا نام نہیں لیتی ہیں۔
خرم شیر زمان نے پی پی کی سی ای سی کے اراکین کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ سامنے تالیاں بجانے والے غلام پارٹی منشورکی ناکامی پرانہیں تھوڑی سی شرم ہی دلادیں۔