جعلی راجکماری ایک بار پھر اداروں پر حملہ آور ہورہی ہے، فردوس عاشق اعوان

تازہ ترین

تازہ ترین

حمزہ لیگ بمقابلہ مریم لیگ، جاتی امرا میں وراثتی جنگ چھڑ چکی ہے‘ فردوس عاشق
حمزہ لیگ بمقابلہ مریم لیگ، جاتی امرا میں وراثتی جنگ چھڑ چکی ہے‘ فردوس عاشق

سرگودھا:وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ جعلی راجکماری ایک بار پھر اداروں پر حملہ آور ہے،اداروں کو متنازعہ بنا کر اپنا الو سیدھا کرنا جعلی راجکماری کے خاندان کا وطیرہ رہا ہے۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اپنے بیان میں کہا کہ کرپٹ ٹولے نے نان ایشوز پر سیاست چمکاکر اپنا تماشہ خود لگوایا۔اب بھی انہیں رسوائی کے سواکچھ نہیں ملے گاادارے ہمارا فخر ہیں۔

جعلی راجکماری اور کرپٹ ٹولے کی ہر مذموم سازش ناکام رہے گی۔انہوں نے کہا کہ سینیٹ الیکشن میں یقینی شکست دیکھ کر کرپشن میں ڈوبی راجکماری اور کنیزاؤں کی نیندیں حرام ہو چکی ہیں۔

ناکامی اور شکست کا داغ پی ڈی ایم کے بدنام زمانہ ٹولے کے ماتھے پر لکھا جا چکا ہے۔کل تک سینیٹ الیکشن کا بائیکاٹ کرنے والا ٹولہ اب کس منہ سے انتخا بات میں حصہ لے رہا ہے۔

جعلی شیر سینیٹ الیکشن میں گیدڑ ثابت ہوں گے۔معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پی ڈی ایم کا انجام عبرتناک نظر آ رہا ہے۔کرپٹ سیاستدانوں کا کوئی مستقبل نہیں ہے۔انہیں ہر سطح ہر رسوائی کا سامنا کرنا ہوگا۔

مزید پڑھیں: قوم جان گئی ہے اوپن بیلٹ پر الیکشن کی مخالفت کرنے والے کون ہیں، شبلی فراز

Related Posts